ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹرمپ نے مہاجرین کا داخلہ روکنے کے لئے سخت سرحدی پہرہ بٹھادیا

ٹرمپ نے مہاجرین کا داخلہ روکنے کے لئے سخت سرحدی پہرہ بٹھادیا

Wed, 24 Oct 2018 12:37:15  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک 24اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسطی امریکہ سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کے خلاف سرحدی پیٹرولنگ کو فعال کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو کی پولیس اور فوج امریکہ کی جنوبی سرحد پر جمع ہونے والے مہاجرین کو نہیں روک سکی، یہ ایک قومی و ہنگامی صورتحال ہے لہٰذا ہم نے سرحدی پیٹرولنگ کو فعال کر دیا ہے۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے مہاجرین کے لئے مشرق وسطیٰ کے جرائم پیشہ اور نامعلوم افراد کے الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا ہے کہ ان غیر قانونی طریقوں سے امریکہ میں داخل ہونے یا داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کے ذمہ دار ڈیموکریٹ ہیں جو مہاجرین کے قوانین میں تبدیلی کی اجازت نہیں دے رہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ گوئٹے مالا، ہونڈرس اور السلواڈور مہاجرین کو اپنا ملک ترک کرنے اور غیر قانونی طریقوں سے امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ لہٰذا ہم بھی اب ا ن ممالک کو دی جانے والی امداد کو بند کرنے یا پھر بڑے پیمانے پر کم کرنے کا آغاز کر دیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ پہنچنے کی امید میں وسطی امریکہ سیعازمِ سفر ہونے والے مہاجرین کے قافلے میکسیکو کی گوئٹے مالا سرحد پر جمع ہیں۔دریائے سوکیئیٹ پر میکسیکو اور گوئٹے مالا کو ایک دوسرے سے ملانے والے پْل اور سرحدی چوکی پر جمع 3 ہزار سے زائد مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔بعض مہاجرین خاردار تار کو عبور کر کے بفر زون میں داخل ہو گئے ہیں جہاں انہیں میکسیکو کی سکیورٹی فورسز کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مہاجرین نے پولیس پر پتھراو کیا جب کہ پولیس نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔


Share: